اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کپتان کی جان کو خطرہ ، میں عمران خان کے سامنے آکر خود سینے پر گولی کھائوں گی ، ریحام خان کے انکشاف نے پاکستانیوں کو ہکا بکا کر دیا۔۔۔ ریحام خان کے عمران خان سے متعلق الزامات اور دیگر معاملات کچھ ڈھکے چھپے نہیں۔وقتاً فوقتاً وہ انٹرویوز میں اپنی
ذاتی زندگی خاص طور پر عمران خان سے شادی کے معاملات ڈسکس کرتی نظر آتی ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے عمران خان سے متعلق آپ بیتی کے حوالے سے کتاب لکھ کر سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے اکثر خوف رہتا تھا کہ بینظیر کی طرح کوئی میرے شوہر عمران خان کو گولی نہ مار دے۔اس لیے جب بھی میں انہیں کہیں بھیجتی تو آیت الکرسی پڑھ کر بھیجا کرتی تھی۔میں اکثر سوچتی تھی کہ خدانخواستہ کبھی ایسا موقعہ آیا تو میں خود عمران خان کے آگے آ کر گولی اپنے سینے پر کھا لوں گی۔ اور پھر میں نے ایک لمبے قد کا لڑکا گارڈ بھی رکھا تھا جس کا قد عمران خان سے بھی لمبا تھا اور اسے ہدایات دی تھیں کہ کبھی ایسا موقعہ آئے تو وہ عمران خان کے سامنے آ جائے۔ ریحام خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے اکثر خوف رہتا تھا کہ بینظیر کی طرح کوئی میرے شوہر عمران خان کو گولی نہ مار دے۔اس لیے جب بھی میں انہیں کہیں بھیجتی تو آیت الکرسی پڑھ کر بھیجا کرتی تھی۔میں اکثر سوچتی تھی کہ خدانخواستہ کبھی ایسا موقعہ آیا تو میں خود عمران خان کے آگے آ کر گولی اپنے سینے پر کھا لوں گی۔