Breaking News
Home / اہم خبریں / بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر:قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر:قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے تاہم بجلی کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 28اپریل کو کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست کردی ، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی قیمت میں61پیسے فی یونٹ

کمی کی درخواست کی گئی ہے۔جس کے بعد مارچ 2021 کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت کم کیے جانے کا امکان ہے ، نیپرا28اپریل کو سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کرے گا۔سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں پانی سے19.42فیصدبجلی

پیداکی گئی، مارچ میں کوئلےسے30.50فیصد،فرنس آئل سے2.62فیصدبجلی پیداہوئی۔،درخواست میں کہا ہے کہ مقامی گیس سے11.56فیصد،درآمدی ایل این جی سے21.11فیصدبجلی پیداہوئی جبکہ ایٹمی ذرائع سے10.49فیصدبجلی پیداکی گئی اور ایٹمی ذرائع سےپیدابجلی کی قیمت1روپیہ2پیسےفی یونٹ رہی۔

Share

About admin

Check Also

فیصل آباد میں دکانداروں کا کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کر کے تشدد ،انتہائی افسوسناک ویڈیو

فیصل آباد میں دکانداروں کا کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کر کے تشدد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com