Breaking News
Home / اہم خبریں / عیدالفطر کے حوالے سے پوری قوم کے لئے شاندار خبر

عیدالفطر کے حوالے سے پوری قوم کے لئے شاندار خبر

عیدالفطر کے حوالے سے پوری قوم کے لئے شاندار خبر آگئی۔

کراچی(نیوز دیسک) ملک بھرمیں عید الفطر 14 مئی( جمعہ کو )ہونے کا امکان ہے۔جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق جب 12 مئی کی شام

سورج غروب ہوگا Hu تو اس وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 31 منٹ ہو گی جبکہ غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیانی وقت صرف 36 منٹ کا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ شوال 1442 ہجری کا نیا چاند 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب کو تقریبا ً12 بجکر ایک منٹ پر پیدا ہو گا۔ جامعہ کراچی کے پروفیسر کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند افق سے تقریباً 6.5 ڈگری پر ہو گا اور 12 مئی کی شام کو غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ روزے پورے 30 ہوں گے اور عید 14 مئی کو ہو گی۔

Share

About admin

Check Also

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com