Breaking News
Home / آج کے کالمز / اگر آپ بھی روز انڈا کھاتے ہیں تو جان لیں کہ انڈا تل کر کھانا صحت کے لیے زیادہ مفید ہے یا ابال کر؟

اگر آپ بھی روز انڈا کھاتے ہیں تو جان لیں کہ انڈا تل کر کھانا صحت کے لیے زیادہ مفید ہے یا ابال کر؟

نومبر اپنے اختتام کو ہے۔ ملک بھر میں سردیوں کا آغاز ہو چکا ہے، بازار میں انڈوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

تاہم انڈوں کو کھانے کے مختلف طریقے ہیں، ہر شخص اپنی پسند اور ذائقہ کے مطابق انڈے کھاتا ہے۔ کوئی ہاف فرائی، تو کوئی فل فرائی۔ کسی کو ابلا ہوا انڈا پسند ہے تو کوئی انڈے کا آملیٹ پسند کرتا ہے۔

یوں تو ہر قسم کے انڈے کی افادیت ایک ہی ہے، پروٹین سے بھرپور انڈے جسم کو تقویت بخشتے ہیں جبکہ سردی کم کرنے کے لیے بھی کھائے جاتے ہیں۔

ہاف فرائی انڈے میں 92 کیلریز ہوتی ہیں جبکہ ابلے ہوئے انڈے میں 71 کیلریز پائی جاتی ہیں۔ کیلریز جسم کے لیے بری نہیں لیکن ضرورت سے زیادہ کیلریز اگر جسم کو مل جائیں تو یہ وزن بڑھانے اور اس کے علاوہ دوسری بیماریاں پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

ہاف فرائی انڈے میں تیل کا استعمال بھی ہوتا ہے، تاہم اسی وجہ سے ڈاکٹرز دل کے مریضوں کو اسے کھانے سے منع کرتے ہیں۔

ویسے تو سب انڈے ہی لوگ کھاتے ہیں، بھلے وہ کسی بھی مرض میں مبتلا ہوں لیکن ابلا ہوا انڈا صحت کے لیے زیادہ مفید ہے۔

Share

About admin

Check Also

پروفیسر کے سوال کا محمد علی جناح نے کیا جواب کیوں دیا تھا ؟

پروفیسر کے سوال کا محمد علی جناح نے کیا جواب کیوں دیا تھا ؟ لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com