Home / آج کے کالمز / میں تمہارا کپتان تھا تم میرے کپتان نہیں تھے ۔۔۔!!!ملک کا بیڑہ غرق کردیا ،جاوید میانداد نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

میں تمہارا کپتان تھا تم میرے کپتان نہیں تھے ۔۔۔!!!ملک کا بیڑہ غرق کردیا ،جاوید میانداد نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جاویدمیانداد پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز پلیئر رہے ہیں اور پاکستان کی جیت کے لیے ان کا تاریخ ساز چھکا آج بھی کرکٹ کے شیدائیوں کے ذہن میں تازہ ہے۔جب عمران خان نے ورلڈ کپ جیتا تھا تب جاوید میانداد بھی ان کے ساتھ تھے۔اور یہی جاویدمیانداد اکثر وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔اس وقت سوشل میڈیا پر جاوید میاندا دکی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہوں نے عمران خان صاحب پربے حد تنقید کی ہے ہے۔ جاوید میانداد نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم اپنے آپ کو سمجھتے کیا ہو،میں تمہارا کپتان تھاتم

میرے کپتان نہیں تھے۔تم کیا بن کر کر بیٹھ گئے ہو۔ اللہ معاف کرے خدانخواستہ ناخدا ہو گئے ہو کہ آپ سے بڑھ کر کوئی عقلمند نہیں ہے اور اتناکوئی سمجھدار بھی نہیں ہے۔کیا تم واحد ایسے شخص ہو جو آکسفورڈ گریجوایٹ ہو یا کیمبرج گئے ہو یاایم اے کر کے آئے ہواور یونیورسٹی تعلیم یافتہ ہو۔ہاکستان میں اور بھی بہت سے لوگ پڑھے لکھے ہیں اور وہ بھی یونیورسٹی گئے ہیں اور انہوں نے بھی آکسفورڈ اور کیمبرج سے تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔تم ذرا غور تو کرو کہ تم نے اپنے آس پاس کن لوگوں کو بٹھا رکھا ہے اور وہ کر کیا رہے ہیں۔

تمہیں ملک کا پتا ہی نہیں ہے کہ کیا ہو رہا ہے اور غریب عوام دہائیاں دیتے نظر آتے ہیں۔تم نے کرکٹ کا کیا حال کردیا ہے اور کس بندے کو لا کر وہاں بٹھا دیا ہے۔ مجھے پتا ہے اس نے آپ کی کیا مدد کی ہو گی بلکہ کی ہے۔مجھے سب پتا ہے اب میں عوام کو ایک ایک بات بتاؤ ں گااور سیاست پر بھی بات کروں گا۔

جاوید میانداد نے سخت لہجے میں کہاکہ عمران خان جس دن تم کرسی سے اترو گے اس دن پتا چلے گا کہ کس نے کیا کھایا یہ پاکستان ہے اور یہاں لوگ بعد میں بولتے ہیں اور لوگوں کے جانے کے بعد کھاتے کھلتے ہیں۔جاویدمیانداد نے کہا کہ عمران خان تم میرے پاس برونائی آئے تھے وہ بھی وزیراعظم بننے کے بعد تمہیں میری یاد کھینچ لائی تھی۔تمہیں یاد ہو گا کہ میں نے آپ سے کیا کہا تھا مگر تم نے میری بات نہیں مانی لہٰذا اب میں آپ کو یاد دلاتا رہوں گا۔تمہیں اقتدار ملا تو تمہیں چاہیے کہ تم عوام کے لیے کچھ کرو نا کہ لوگوں کو نوازتے پھرو۔

Share

About admin

Check Also

پروفیسر کے سوال کا محمد علی جناح نے کیا جواب کیوں دیا تھا ؟

پروفیسر کے سوال کا محمد علی جناح نے کیا جواب کیوں دیا تھا ؟ لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com