Breaking News
Home / اہم خبریں / فیصلہ اaتنخواہ دار افراد کے لیے خوشخبری حکومت کا بڑا

فیصلہ اaتنخواہ دار افراد کے لیے خوشخبری حکومت کا بڑا

تنخواہ دار افراد کے لیے خوشخبری حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پے اینڈ پینشن کمیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن سسٹم کی اصلاحات کیلئے قلیل المعیاد، میڈیم ٹرم اور طویل المعیاد پلان تیار کرکے

پیش کرے۔ وزارت خزانہ کے مطابق جمعہ کوملاقات کیلئے آئی ہوئیں پے اینڈ پنشن کمیشن کی سربراہ نرگس سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن سسٹم کی اصلاحات کیلئے قلیل المعیاد، میڈیم ترم اور طویل المعیاد پلان

تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اس مسئلے کا شارٹ ٹرم و عارضی حل نہیں ہے، سرکاری ملازمین کیلئے کارکردگی کی بنیاد پرتنخواہوں کا نظام لانے کی ضرورت ہے، ملازمین کی تنخواہوں کوانکی کارکردگی سے منسلک کرنے سے متعلق پلان تیارکیا جائے، اچھی کارکردگی والے ملازمین کی تنخواہیں اچھی ہوں سرکاری ملازمین کی موجودہ ورک فورس کو ریشنلائز بنانے کی ضرورت ہے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ سی گورنمنٹ ٹرانزشن کیلئے پرفارمنس ڈرائیون کمپنسیشن سسٹم لانے کی ضرورت ہے، وزیرخزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن کو

مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی قبل ازیں نرگس سیٹھی نے وزیرخزانہ خزانہ کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے موجودہ سٹرکچر کو سٹریم لائن بنانے سے متعلق کمیشن کی ورکنگ بارے بریفنگ دی علاوہ ازیں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں کے موجودہ نظام میں پائی جانیوالی خامیوں اورتفریق کی نشاندہی بارے مختلف ذیلی گروپس کی ورکنگ بارے بھی آگاہ کیا۔کمیشن کی سربراہ نے پے اینڈ پنشن سسٹم کی

ہارمونائزیشن کیلئے درپیش چیلنجزبارے بھی وزیر خزانہ شوکت ترین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، الاونسز و مراعات میں بڑے پیمانے پرتفریق پائی جاتی ہے کمیشن کی سربراہ نے بتایا کہ پنشن کے اخراجات کا قومی خزانے پر برھتا ہوا بوجھ طویل عرصے کیلئے برداشت کرنا مشکل ہےوزیر خزانہ نے پے اینڈ پنشن کے موجودہ نظام کو سٹریم لائن لرنے کیلئے پے اینڈ پینشن کمیشن کی

Share

About admin

Check Also

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی استعمال کی جائیگی،اہم اور مثالی فیصلہ لے لیاگیا

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com