Breaking News
Home / پاکستان / عوام تیار ہوجائیں،حکومت نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا

عوام تیار ہوجائیں،حکومت نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کورونا ایس اوپیز پر غیر ذمہ داری کےنتائج آناشروع ہوگئے، یہ رویہ نہ بدلا تو جانوں کے ساتھ روزگار بھی کھودیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا صورتحال کے حوالے سے

کہا کہ گزشتہ ہفتےکوروناسےیومیہ اموات اوسطاً12تھیں، گزشتہ چند ہفتوں کےمقابلےمیں اموات میں یہ 140فیصداضافہ ہے، ہم اجتماعی طورپرایس اوپیزکونظراندازکرکےفاش غلطی کررہےہیں۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ کوروناایس او Last week daily covid mortality was 12. This is a 140% increase vs few weeks back. We are collectively committing a blunder by recklessly ignoring all sop’s & the results have started to show. If we do not change our current path we will lose both lives and livelihoods — Asad Umar (@Asad_Umar) October 20, 2020 پیزپرغیرذمہ داری کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، اگر ہم نے موجودہ رویہ نہ بدلاتوجانوں کےساتھ روزگاربھی کھودیں گے۔گذشتہ ہفتے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ مظفرآباد میں کورونا وائرس سب سےزیادہ ہے اور کراچی میں بھی کوروناوائرس بڑھا ہواہے جبکہ اسلام آباد اور لاہور میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وقت آگیا ہے ہمیں کوروناایس اوپیز کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، بدقسمتی سے سخت ایکشن لینا ہوں گے ، جو معمولات زندگی متاثر کر سکتے ہیں۔ خیال رہے ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 14 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد کورونا سے اب تک اموات کی کل تعداد چھ ہزار چھ سو تہتر ہو گئی جبکہ چھ سوپچیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد نو ہزار چار سو اکسٹھ ہے۔

Share

About admin

Check Also

جھوٹ مت بولو، مہنگائی کم کرو ورنہ سب کی چھٹی کر دونگا۔۔!! وزیر اعظم عمران خان اپنی کابینہ پر برہم، کھری کھری سُنا دیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس میں سب کی خوب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com