Breaking News
Home / اہم خبریں / عید سے پہلے بڑی خوشخبری ، پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق بڑا فیصلہ

عید سے پہلے بڑی خوشخبری ، پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق بڑا فیصلہ

عید سے پہلے بڑی خوشخبری ، پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عید سے قبل عیدی، پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں کمی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے مئی کے ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی

گزشتہ ماہ کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے سیلز ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے مٹی کے تیل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کی ہے۔لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں 9 فیصد سے زائد اور جبکہ مٹی کے تیل پر

عائد سیلز ٹیکس میں ڈیڑھ فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ جبکہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح کو 17 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس حوالے سے معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل کی جانب سے بتایا گیا کہ اوگرا نے سمری میں قیمتیں 5سے 10روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی، تاہم وزیراعظم نے پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی جائے گی۔ اوگرا کی سمری میں 5 سے 10 روپے اضافے کی

سفارش کی گئی تھی، وزیراعظم نے اسے نامنظور کر کے 16 اپریل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل رمضان المبارک میں عوام کیلئے ریلیف فراہم کرتے ہوئے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی، وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول 1 روپے 79 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 32 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 21 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے 6 پیسے سستا کیا گیا تھا ، کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108.56 روپے اور ڈیزل کی نئی قیمت 110.76 روپے فی لیٹر ہو گئی جب کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 77 روپے 65 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 80 روپے مقرر کی گئی ۔

Share

About admin

Check Also

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یقینی اضافہ متوقع

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یقینی اضافہ متوقع اسلام آباد (این این …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com