Breaking News
Home / پاکستان / ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، وزیراعظم نے ایسا حکم دیدیا کہ غریب پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، وزیراعظم نے ایسا حکم دیدیا کہ غریب پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سہولت بازار قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر قیادت وفاقی وزراء کا اجلاس ہوا جس میں اشیاء کی دستیابی اور مہنگائی میں کمی پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ حکومت کو

صوبے میں سہولت بازار لگانے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سہولت بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا بھی تعین کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی مشاورت سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ سہولت بازار میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 845، آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 420 اور چینی 85 روپے کلو میں دستیاب ہو گی۔ وزیر اعظم نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیاء ضروریہ میں کمی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔ کابینہ کے اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ایک روز ہ دورے پر کل ( منگل ) لاہور آمد کا امکان ہے، وزیر اعظم مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیر اعلی پنجاب وزیر اعظم کو صوبے کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم صوبے کے امور سے متعلق مختلف اجلاسوں کی بھی صدارت کریں گے۔

Share

About admin

Check Also

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین سوچ بھی نہ سکتے تھے، پوری پارٹی میں جشن کا سماں

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com