Breaking News
Home / اہم خبریں / پاکستانی ماہرین نے ہائیڈروجن سے آکسیجن بنانے کا کامیاب تجربہ کر لیا

پاکستانی ماہرین نے ہائیڈروجن سے آکسیجن بنانے کا کامیاب تجربہ کر لیا

کراچی(این این آئی)جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کے انجینئرزنے ہائیڈروجن پلانٹ سے آکسیجن تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے تیاراور مکمل کیے جانے والے اس منصوبے کے نتیجے میں فوری طور 385 کلو گرام آکسیجن روزانہ کی بنیاد پر تیار ہوگی ،تیار اکسیجن کے 60 سلنڈر ہر روزا سپتالوں کو طبی استعمال کے لیے فراہم کیے جاسکتے ہیں۔

پاکستان کونسل برائے سائنسی اور صنعتی تحقیق ( پی سی ایس آئی آر) کے ماہرین نے جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ کیا اور تیار شدہ آکسیجن کے نمونے حاصل کیے۔ پی سی ایس آئی آر کے ماہرین نے منصوبے کے تمام تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا اور جلد ہی اپنی حتمی سفارشات پیش کریں گے۔ماہرین کے مطابق منصوبے کی کام یابی سے کورونا کے علاج معالجے بالخصوص ایسے مریض جن کو آکسیجن کی ضرورت ہوگی، کے علاج میں بہت مدد ملے گی، جب کہ محکمہ صحت پر آکسیجن کی کمی کا دباؤ بڑی حد تک کم ہو جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

سابق وزیراعظم اور مریم نواز سُر خروہو گئے ن لیگ کیلئے عدالت سے خوشخبری۔۔بڑا فیصلہ سنا دیا

سابق وزیراعظم اور مریم نواز سُر خروہو گئے ن لیگ کیلئے عدالت سے خوشخبری۔۔بڑا فیصلہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com