Home / اہم خبریں / 16بیگمات، 151بچے، ادھیڑ عمرشخص نے 17ویں شادی کی تیاری پکڑ لی

16بیگمات، 151بچے، ادھیڑ عمرشخص نے 17ویں شادی کی تیاری پکڑ لی

ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے میں 16شادیاں کرنے اور ان بیویوں سے 151بچے پیدا کرنے والے 66سالہ آدمی نے 17ویں شادی کی تیاری پکڑ لی۔دی سن کے مطابق اس آدمی کا نام میشیک نیاندورو ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اسے نوجوان لڑکیوں سے شادی کرنی پڑتی ہے کیونکہ جو بیویاں زیادہ عمر کی ہو جائیں وہ شکایت کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب وہ 17ویں شادی کرنے جا رہا ہے۔ میشیک کا کہنا ہے کہ ”میں نے اپنی بیویوں کے پاس جانے کا ایک شیڈول بنا رکھا ہے اور اسی شیڈول کے لحاظ سے روزانہ اپنی چار بیویوں کے بیڈرومز میں جاتا ہوں۔ یہ میری جاب ہے اور میں اس کے علاوہ کوئی جاب نہیں کرتا۔ میں جس بیوی کے بیڈروم میں جاتا ہوں اس کی عمر کے لحاظ سے اپنے روئیے میں تبدیلی کر لیتا ہوں۔

میں اپنی نوجوان اور زیادہ عمر کی بیویوں کے ساتھ ایک ہی روئیے کا مظاہرہ نہیں کرتا۔ میری زیادہ عمر کی بیویوں سے مجھے شکایت رہتی ہے کیونکہ وہ اکثراوقات ازدواجی تعلق میں دلچسپی نہیں لیتیں۔ بہرحال میری تمام بیویاں میرے ساتھ بے حد خوش ہیں۔ موصوف کاکہناتھاکہ میری خواہش ہے کہ میں 100عورتوں کے ساتھ شادی کروں اور 1ہزار بچے پیدا کروں۔میں نے 1983ءسے شادیاں کرنے اور زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے کے سفر کا آغاز کیا تھا اور آئندہ سردی کے موسم میں 17ویں شادی کر رہا ہوں۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، بغیر سینہ کھولے دل کے 5 کامیاب آپریشن

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، بغیر سینہ کھولے دل کے 5 کامیاب آپریشن لاہور(ویب ڈیسک) …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com