Home / پاکستان / کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ کے بعدآئی جی سمیت سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے چھٹی کی درخواست کیوں دی ؟ بڑی خبر

کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ کے بعدآئی جی سمیت سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے چھٹی کی درخواست کیوں دی ؟ بڑی خبر

کراچی(ویب ڈیسک)کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف کے مقدمےکے بعدآئی جی سندھ مشتاق مہرسمیت سندھ پولیس کے متعدد اعلیٰ افسران نے چھٹی کی درخواست دے دی۔نجی چینل سماءنیوز کے مطابق مطابق کیپٹن (ر)صفدر و دیگر کی جانب سے مزار قائد کی بے حرمتی کے معاملے پر آئی جی سندھ سمیت پولیس کے متعدد اعلیٰ افسران نے چھٹی کی درخواست دے دی۔

ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے بھی دو ماہ کی چھٹی کی درخواست دے دی ۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ ایسے ماحول میں مزید کام نہیں کر سکتا، دو ماہ کی چھٹی دی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے کام میں بے جا مداخلت ہوئی ہے، تمام افسران و اہلکاران ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں،کیپٹن صفدر کے معاملے کو غلط انداز سے ڈیل کیا گیا ہم کچھ بھی اپنی مرضی سے نہیں کر سکتے ہم سے سب کچھ کروایا جا رہا ہے ۔خیال رہے عمران یعقوب منہاس نے کیپٹن صفدر پر درج مقدمہ کے بعد صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ خیال رہے کہ کراچی میں مزار قائد پر کیپٹن صفدر اوردیگر لیگی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

Share

About admin

Check Also

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین سوچ بھی نہ سکتے تھے، پوری پارٹی میں جشن کا سماں

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com