Breaking News
Home / اہم خبریں / تاجران کا یہودی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ اور موجودہ اشیاء تلف کرنے کا مطالبہ

تاجران کا یہودی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ اور موجودہ اشیاء تلف کرنے کا مطالبہ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مئی 2021ء) :آل پاکستان انجمن تاجران نے یہودی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ اور موجودہ اشیاء تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران نے جمعے کے روز فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر کی مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر خالد پرویز ملک اور انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔

خالد پرویز ملک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطین کے لئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ حکمرانوں کو جگانے کی ضرورت ہے ،جنگ کرنا پڑی تو مسلمان اکٹھے ہو کر چلیں گے۔انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ یہودی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور موجودہ اشیاء تلف کریں۔دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے فلسطینی عوام کے لیے 100 ملین روپے امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے۔گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے بزنس کمیونٹی اور دیگر وفود نے ملاقات کی اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے فلسطینی عوام کے لیے 100ملین روپے کی امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ فلسطینی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، بزنس کمیونٹی کے تعاون سے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اسلامی ممالک متحد ہوجائیں تو فلسطین اور کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، یہ وقت اسلامی ممالک کے ذاتی مفادات کے تحفظ کا نہیں ہے۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس لاہور میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ امریکہ اور یورپ میں سیاستدانوں پر پیسہ لگایا جانا چاہئیے تاکہ کشمیر اور فلسطین کےحوالے سے لابی مضبوط ہو۔ خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ تا حال نہیں تھم سکا، 63 بچوں سمیت شہدا کی تعداد 220 ہو گئی ہے جبکہ 52 ہزار فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فورسز کی بمباری سے شہدا کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عمارتیں کھنڈر بن چکی ہیں۔

Share

About admin

Check Also

چینی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی کلو ریٹ 42روپے تک گر گئے،پاکستانی خوشی سے نہال

چینی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی کلو ریٹ 42روپے تک گر گئے،پاکستانی خوشی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com