Home / اہم خبریں / زبردست اور بہترین کچی لسی بنانے کا طریقہ

زبردست اور بہترین کچی لسی بنانے کا طریقہ

موسم گرما ہے اوراس موسم میں کھانے پینے میں ایسی چیزوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے جو آپ کی گرمی کو ختم کردے ۔ جو آپ کو انرجی بھی دے ۔ اس کے لیے آپ کو بہت ہی بہترین کچی لسی بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں اس لسی کی بدولت آپ کے جسم کی گرمی ختم ہوگی۔

اورپسینہ بہنے کی صورت میں جو آپ کے جسم سے وٹامن کی کمی ہوجاتی ہے وہ بھی پوری ہوجائے گی۔ آپ خود کو بے حدکول اور ہیلتھی محسوس کریں گے آپ اپنے پورے دن کے کام باآسانی  کرلیں گے ۔ اور آپ کو گرمی کااحساس بھی نہیں رہے گا۔ اس کے اجزاء یہ ہیں۔ کچا دودھ ایک گلاس، پانی چار گلاس اور نمک حسب ذائقہ لیں۔ طریقہ استعمال کچھ یوں  ہے کہ بلینڈر میں پانی دودھ اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر بلینڈر کرلیں اور ایک صاف بند منہ والی بوتل میں یہ بھر لیں۔ ساراد ن پیتے رہیں۔ یہ بوتل فریج میں رکھیں۔ کچے دودھ  میں پکے دودھ کی نسبت زیادہ وٹامنز ہوتے ہیں۔

کچے دودھ کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ دودھ کیلشیم سے بھر پور ہے۔ یہ آپ کی جسمانی طاقت میں اضافہ کرے گا۔ نمک  میں کیلشیم سلفیٹ ہوتا ہے۔ یہ ہمارے جسم میں الیکٹرو لائیٹ کی مقدار کو متواز ن کرتا ہے یہ ہاضمے کا نظام بھی ٹھیک کرتا ہے۔ یہ پینے سے جگر اور معدی کی گرمی کا خاتمہ ہوجائےگا۔ گرمی کے شدید گرم موسم میں لسی پینا ایک صحت بخش عمل ہے  لیکن کیا  آپ جانتے  ہیں کہ عام طریقے سے بنائی گئی  لسی صرف مز ہ ہی  دیتی ہے ۔

صحت کے لیے  یہ اتنی خاص  نہیں ہوتی لیکن میری آج کی بتائی گئی لسی ریسپی بے حد کامیاب اور آزمائی ہوئی ہے۔ اگرآپ نے جسم سے گرمی نکالنی  ہے پیشاب کی جلن کا خاتمہ کرنا ہے۔ ہاتھ پاؤں  کی جلن ختم کرنی  ہے۔ اور خود کو فریش رکھنا ہے۔ تو روزانہ اس امیزنگ کچی لسی کا استعمال کریں۔ گرمی  کے موسم میں اگر چاہیں  تو روزانہ پئیں یا پھر ہفتے  میں دو سے تین  بارضرور پئیں  آپ کوگرمی بالکل نہیں لگے  گی اور آپ کی صحت بھی بہت اچھی ہوجائےگی۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری ترجمان وزارت خزانہ مزمل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com