Breaking News
Home / اہم خبریں / پانی کا بحران سنگین، تربیلا ڈیم اگلے 24 گھنٹوں میں ڈیڈ لیول تک پہنچ جائے گا، ارسا

پانی کا بحران سنگین، تربیلا ڈیم اگلے 24 گھنٹوں میں ڈیڈ لیول تک پہنچ جائے گا، ارسا

اسلام آباد : درياؤں میں پانی کل کے مقابلے میں 18 ہزار 800 کیوسک مزید کم ہوگیا، تربیلا ڈیم اگلے 24 گھنٹوں میں ڈیڈ لیول تک پہنچ جائے گا، ارسا نے وارننگ جاری کر دی- تفصیلات کے مطابق انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم اگلے 24 گھنٹوں میں ڈیڈ لیول تک پہنچ سکتا ہے۔ ترجمان ارسا کے مطابق درياؤں میں پانی کل کے مقابلے میں 18 ہزار 800 کیوسک مزید کم ہوگیا ہے، آئندہ دنوں میں صوبوں کے پانی کے حصے میں کمی آسکتی ہے۔

ترجمان ارسا خالد رانا کے مطابق ارسا نے پانی کی صورت حال کا جائزہ لیا جس میں دیکھا گیا کہ درياؤں میں پانی کل کے مقابلے میں مزید 18,800 کیو سک کم ہو گیا ہے ۔ پانی کی کمی کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں آج بھی شور شرابہ ترجمان کے مطابق یہ بھی محسوس کیا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم اگلے 24سے 48 گھنٹے میں اپنے ڈیڈ لیول پر پہنچ سکتا ہے، ارساسمجھتا ہے کہ آنے والے دنوں میں صوبوں کے پانی کے حصہ میں کمی آ سکتی ہے۔دوسری جانب دریائے سندھ میں پانی کی قلت بڑھنے لگی ہے اور سکھر بیراج انتظامیہ نے کاشت کاروں کو یکم جون تک چاول کی فصل کاشت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی قلت 39 فیصد اور سکھر بیراج پر 36 فیصد ہے۔ تربیلا اور منگلا میں پانی کی آمد سے زیادہ اخراج جاری ہے جبکہ منگلا سے سندھ کو 8000 کیوسک پانی کی فراہمی بڑھا دی گئی ہے۔

اخراج 50 ہزار کیوسک سے بڑھا کر 58 ہزار کیوسک کر دیا گیا۔ ارسا نے پنجاب سے تعاون کی درخواست بھی کی کہ اس حوالے سے پنجاب کا محکمہ آبپاشی اپنے فیلڈ اسٹاف کو آگاہ کر دے۔ منگلا سے پانی کا اخراج بڑھانے سے تربیلا پر بوجھ کم ہوجائے گا اور 27 مئی تک پنجند سے نیچے کم ازکم 5 ہزار کیوسک پانی جانے دیا جائے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی ملک بھر میں پانی کے ذخیرے سے متعلق ارسا نے خبردار کیا تھا۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے ترجمان خالد رانا کے مطابق ملک بھر کے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 7 سے 8 روز کا رہ گیا ہے۔ پانی کی دستیابی سے متعلق صورتحال 3 سے چار روز میں واضح ہو گی تاہم یہ بتانا قبل از وقت ہو گا کہ ملک میں فصل خریف کو پانی کی کتنی قلت آ سکتی ہے۔ خالد رانا کا کہنا ہے کہ ڈیموں میں 10 لاکھ ایکڑ فٹ سے زیادہ پانی موجود ہے جو سات سے آٹھ روز کے لیے کافی ہے۔

ارسا کی جانب سے الرٹ جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ ق کے سینئیر رہنما مونس الٰہی نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ انتہائی تشویش ناک اطلاع ہے کہ ملک بھر کے ڈیموں میں صرف 7 سے 8 دن کا پانی باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی اندھی تقلید میں کالا باغ ڈیم پر تنقید کرنے والو اب تو آنکھیں کھولو۔ اپنا نہیں تو اپنی آنے والی نسلوں کا سوچو۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا نعرہ بھی لگایا اور کہا کہ کالا باغ ڈیم بناؤ ملک بچاؤ!

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com