Home / پاکستان / عمران خان نے آپکو پھٹیچر کہا۔۔۔!!! ڈیرن سیمی نے سلیم صافی کوایسا جواب دیا کہ سینئر صحافی شرم سے پانی پانی ہو گئے

عمران خان نے آپکو پھٹیچر کہا۔۔۔!!! ڈیرن سیمی نے سلیم صافی کوایسا جواب دیا کہ سینئر صحافی شرم سے پانی پانی ہو گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب ن لیگ کی حکومت تھی تو لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلا گیا تھا جس کی سیکورٹی بہت سخت تھی اُس وقت عمران خاں نے کہا تھا کہ فائنل کھیلنے والے اکثر کھلاڑی ریلو کٹے اور پھٹیچر ہیں۔ جبکہ عمران خان کے پھٹیچر کہنے کے سوال پر ڈیرن سیمی کا جواب۔

سلیم صافی نے جب ڈیرن سیمی کو اپنے شو میں بلا کر پوچھا کہ وزیراعظم عمران خان نے تو آپکو پھٹیچر کہا ہے ، اس پر آپ کیا کہیں گے؟ آپ کو اس کا افسوس تو ہوا ہوگا۔ جس پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم اور مجھے تو اس لفظ “پھٹیچر” کا مطلب بھی پتہ نہیں ڈیرن سیمی کے جواب پر سلیم صافی کے چہرے پر شرمندگی کے آثار نظر آئے۔اس پر جاوید آفریدی نے بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پھٹیچر کا لفظ ڈیرن سیمی کیلئے استعمال نہیں کیا اور سلیم صافی کو وضاحت دی کہ پھٹیچر کا لفظ کس کیلئے استعمال ہوا ہے۔ ڈیرن سیمی نے اس موقع پر پاکستانی میڈیا سے یہ شکوہ بھی کیا کہ میڈیا نے میرے اور جاوید آفریدی کے درمیان اختلافات کی خبریں چلادی تھیں۔ اس شو میں ڈیرن سیمی نے وزیراعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ عمرا ن خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین کپتان تھے ہم نے ان کو کرکٹ کھیلتے بھی دیکھا اور اب وہ اپنی قوم کی قیادت کررہے ہیں اور پاکستان کا امیج بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ عمران خان ایک عظیم کرکٹر اور لیجنڈ ہیں میرا اور عمران خان کا کوئی موازنہ نہیں۔

Share

About admin

Check Also

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین سوچ بھی نہ سکتے تھے، پوری پارٹی میں جشن کا سماں

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com