Home / پاکستان / اب ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے لائن میں نہیں لگنا پڑے گا بلکہ ۔۔۔ بزدار حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان بنا دیا

اب ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے لائن میں نہیں لگنا پڑے گا بلکہ ۔۔۔ بزدار حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان بنا دیا

لاہور(ویب ڈیسک)بزدار حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کاحصول آسان بنا دیا،عام شہریوں کے ساتھ سرکاری یونیورسٹی کے اسٹنٹ پروفیسر بھی “نئے پاکستان” میں آنے والی خوشگوار تبدیلی پر خوشی سے سرشار ،اسسٹنٹ پروفیسرنےلائسنس ری نیو کروانے کاتجربہ انٹرنیٹ پر لکھ ڈالا جو وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارصوبےمیں گورننس اورسروس ڈیلیوری بہتر بنانے میں کامیاب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں،اس حوالے سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے اسٹنٹ پروفیسر ندیم شاہ مرشد بخاری نے اپنا لائسنس رینیو کروانے کا تجربہ انٹرنیٹ پرلکھ ڈالاجو وائرل ہوگیا۔سوشل میڈیا پر ماہر تعلیم ندیم شاہ مرشد بخاری اپنےخوشگوارتجربےپربزدار حکومت کی جانب سےکئے جانے والے اقدامات کو سراہتے نظر آئے۔ اُنہوں نےبتایا کے 2014 میں لائسنس کے حصول کیلئے وہ کس طرح لمبی لمبی قطاروں میں خوار ہوئے اور پھر اسی طرح 2017 میں لائسنس تبدیلی کےعمل کیلئے بھی انکو گھنٹوں لائن میں لگنا پڑا جبکہ اکتوبر 20، 2020 کو انہوں نے اپنے لائسنس کی تجدید کیلئے لاہور میں لبرٹی پر قائم خدمت مرکز وزٹ کیا تو یہی کام ان کا 5 منٹ میں مکمل ہو گیا اور 3 دن کے اندر کورئیر کے ذریعے انکو اپنا لائسنس گھر پر موصول ہوا۔ اسٹنٹ پروفیسر ندیم شاہ مرشد بخاری نے مزید لکھا کہ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔واضح رہے کہ عوام کی فیڈ بیک کے مطابق بزدار حکومت کے اقدامات میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور ڈیجیٹل ایپس کے ذریعے لائسنس اجراء جیسی دیگر سہولیات سے بھی لوگ مستفید ہورہے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین سوچ بھی نہ سکتے تھے، پوری پارٹی میں جشن کا سماں

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com