Breaking News
Home / پاکستان / اگر اپوزیشن حکومت گرانے میں کامیاب ہو گئی تو میرا اگلا لائحہ عمل کیا ہو گا؟ عمران خان نے ناقابل یقین دھمکی دے دی

اگر اپوزیشن حکومت گرانے میں کامیاب ہو گئی تو میرا اگلا لائحہ عمل کیا ہو گا؟ عمران خان نے ناقابل یقین دھمکی دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اتحاد اور احتجاج کے بارے میں کہا اس کھچڑی اور سرکس کا مقصد عمران خان کو گرانا ہے، یہ کوئی نظریہ نہیں ہے کیونکہ سب کو ڈر ہے کہ انہوں نے پکڑے جانا ہے، انہوں نے کرائے پر لوگوں کو نکالا ہے۔

کوئی قیمے والے نان پر اور کوئی بریانی پر نکل رہا ہے اور کوئی اسلام بچانے آرہا ہے، لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہے کہ وہ کیوں نکل رہے ہیں، ہم عوام کو ملک بچانے کیلئے نکالیں گے۔ عمران خاں نے اس دروان اپوزیشن کو احتجاج کی دھمکی دے دی۔ کہتے ہیں کہ اگر کل کو اپوزیشن حکومت میں آ بھی گئی تو میں لوگوں کو لے کر سڑکوں پر نکل آؤں گا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ کچھ بھی کرلیں کسی صورت این آر او نہیں دوں گا، پارٹی میں کچھ لوگوں کی رائے تھی کہ اپوزیشن سے بات کی جائے، پارٹی کو پہلے دن سے کہا بات کا فائدہ نہیں کیونکہ یہ این آر او مانگیں گے اور اپوزیشن کو این آر او دینے کا مطلب ملک کو تباہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی آپ کسی چیز کا جائزہ لیتے ہیں تو اچھے سے اچھی اور بد ترین صورت کو دیکھتے ہیں۔ میں ان چوروں کو واپس نہیں آنے دوں گا، اگر کل کو اپوزیشن حکومت میں آ بھی گئی تو میں لوگوں کو لے کر سڑکوں پر نکل آؤں گا۔

Share

About admin

Check Also

جھوٹ مت بولو، مہنگائی کم کرو ورنہ سب کی چھٹی کر دونگا۔۔!! وزیر اعظم عمران خان اپنی کابینہ پر برہم، کھری کھری سُنا دیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس میں سب کی خوب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com