Breaking News
Home / پاکستان / عمران خان کا ایک اور بڑا کارنامہ

عمران خان کا ایک اور بڑا کارنامہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خاں کو اس بات کا احساس ہے کہ پولیس عوام دوست نہیں ہے اور لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں الیکشن سے قبل عمران خاں نے پولیس کو درست کرنے کا اعلان کیا تھا اب اسی سلسلے میں آزمائشی کام شروع کر ددیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خاں کے حکم پر صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان کے پہلے موبائل پولیس اسٹیشن کو متعارف کروا دیا گیا ہے جو آزمائشی بنیادوں پر اپنا آپریشنز شروع کرے گا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان الیانی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ موبائل پولیس اسٹیشن منصوبے کو آزمائشی بنیادوں پر صوبے میں شروع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ اور دیگر ضروری سہولیات پولیس اسٹیشن کو فراہم کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ‘موبائل پولیس اسٹیشن منصوبے کا بنیادی مقصد عوام کی عام شکایات کو فوری بنیادوں پر درج کرنا ہے’۔انہوں نے کہا کہ شہری موبائل پولیس اسٹیشن سے فائدہ اٹھا سکیں گے، مزید یہ کہ یہ سروس پولیس ریکارڈ کا تحفظ کرنے اور پولیس اسٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم کے لیے قابل محفوظ رسائی فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔خیال رہے کہ ملک بھر میں محکمہ پولیس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے اور عوام کو شکایات کے اندراج میں آسانی فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔اس سے قبل گزشتہ برس جون میں قبائلی علاقوں کے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کے بعد جنوبی وزیرستان میں ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا تھا۔جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں وانا فورٹ کو تبدیل کرکے علاقے میں پہلی مرتبہ پولیس اسٹیشن قائم کیا گیا۔

Share

About admin

Check Also

جھوٹ مت بولو، مہنگائی کم کرو ورنہ سب کی چھٹی کر دونگا۔۔!! وزیر اعظم عمران خان اپنی کابینہ پر برہم، کھری کھری سُنا دیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس میں سب کی خوب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com