Home / انٹرنیشنل / شاہی محل کی نوکری کا بہترین موقع ۔تنخواہ 40لاکھ روپے ۔۔ جلدی کریں اس ویب سائٹ پر جائیں اور اپلائی کریں

شاہی محل کی نوکری کا بہترین موقع ۔تنخواہ 40لاکھ روپے ۔۔ جلدی کریں اس ویب سائٹ پر جائیں اور اپلائی کریں

لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی شاہی خاندان نے امورِ خانہ داری کے لیے ملازمت کا اشتہار دے دیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نوکری کے لیے کوئی بھی اپلائی کر سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی خاندان کی ویب سائٹ پر ’دی رائل ہاؤس ہولڈ‘ کے نام سے ایک آسامی کا اعلان کیا گیا۔یہ دوسرے درجے کی

شاگردی کی نوکری ہے جس کے لیے منتخب ہونے والا امیدوار ونڈسر کیسل میں ہی رہے گا جبکہ اپنے کام کے سلسلے میں اسے بکنگھم پیلس بھی جانا پڑے گا ۔شاہی خاندان کی ویب سائٹ کے مطابق ملازمت پر آنے والی شخص کو محل میں رکھے قیمتی سامان کی صفائی کا خاص خیال رکھنا ہو گا اور انھیں ان کی بہترین حالت میں سجا کر پیش کرنا ہوگا۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ مستقل پوزیشن ہے، اور جسے بھی اس کام کے لیے منتخب کیا جائے وہ سب سے پہلے 13 ماہ کی ٹریننگ حاصل کرے گا اور اس کے بعد پھر اسے مستقل طور پر کام کے لیے رکھ لیا جائے گا۔اس میں دی رائل ہاؤس ہولڈ کی تنخواہ 19 ہزار 140 پاؤنڈز جو تقریباً 40 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔یہ جتنا آسان دکھ رہا ہے اتنا آسان ہے نہیں، کیونکہ شاہی خاندان کے لیے ملازمین کو منتخب کرنے کی ذمہ دار کمپنی کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کے لیے بہترین امیدوار تلاش کرنا گھاس کے ڈھیر سے سوئی ڈھونڈنے کے مترادف ہے۔

Share

About admin

Check Also

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا نئی دہلی: …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com