Home / پاکستان / ’’میری اہلیہ نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا۔‘‘ وزیراعظم عمران خان کا جرمن جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں حیران کُن انکشاف

’’میری اہلیہ نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا۔‘‘ وزیراعظم عمران خان کا جرمن جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں حیران کُن انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صرف ایک احمق اپنی بیوی کے ساتھ ہر معاملے پر بات نہیں کرتا ہے۔ جرمن جریدے دیر شپیگل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ ہر معاملے پر تبادلۂ خیال کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں جو مشکلات پیش آتی ہیں ان پر بھی اہلیہ سے بات کرتے ہیں، ان کی اہلیہ ان کی دوست اور ساتھی ہیں، وہ نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا اور پرویز مشرف دباؤ برداشت نہ کر سکے، نائن الیون کے بعد ہمیں اپنی فوج کو جنگ میں نہیں جھونکنا چاہیئے تھا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے بھارت کو فسطائی ریاست قرار دیا اور کہا کہ بھارت نازی ازم سے متاثر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ امریکا اس سے بھارت کے معاملے میں برابری کا سلوک کرے، خصوصاً کشمیر کے تنازع پر۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ امریکا کا خیال ہے کہ بھارت چین کو روک سکتا ہے، یہ ایک ناقص خیال ہے۔

Share

About admin

Check Also

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین سوچ بھی نہ سکتے تھے، پوری پارٹی میں جشن کا سماں

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com