” >
لاہور(ویب ڈیسک)ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیداوار جوزف بائیڈن منتخب ہونے کی صورت میں فلسطینیوں کی مالی امداد بحال کردیں گے اور واشنگٹن میں تنظیمِ آزادیِ فلسطین (پی ایل او)کا دوبارہ دفتر بھی کھول دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان ان کے ساتھ نائب صدارت کی امیدوار کمالا ہیرس نے ایک انٹرویو میں کیا ۔
انھوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کی اقتصادی اورانسانی امداد کی بحالی کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں گے۔غزہ میں جاری انسانی بحران کا حل نکالیں گے۔مشرقی القدس (یروشلیم)میں امریکی قونصل خانہ دوبارہ کھولیں گے اور واشنگٹن میں پی ایل او کا مشن دوبارہ کھولنے کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔جوزف بائیڈن صدر منتخب ہونے کے بعد یہ اقدامات کرتے ہیں تو وہ اس طرح موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اقدامات پر خطِ تنسیخ پھیر دیں گے۔ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امریکی محکمہ خارجہ نے غربِ اردن اور غزہ کی پٹی میں آباد فلسطینیوں کی 20 کروڑ ڈالر کی امداد بند کری تھی اور مشرقی القدس میں رہنے والے فلسطینیوں کو الگ سے دی جانے والی ڈھائی کروڑ ڈالر کی امداد بھی روک لی تھی۔البتہ اس نے اس سال فلسطینی اتھارٹی کو کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے صرف پچاس لاکھ ڈالر کی مالی امداد دی ہے۔یاد رہے کہ امریکہ میں انتخابات جاری ہیں اور تازہ تریں صورتحال کے مطابق امریکی انتخابات نتائج، ٹرمپ کی پہلی باربرتری،جوبائیڈن پھر آگے نکل گئے۔ذرائع کے مطابق امریکی انتخابات کے نتائج میں ڈونلڈ ٹرمپ جو بائیڈن سے پہلی بار آگے نکل گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخاب میں اب سے کچھ دیر قبلتک 39 ریاستوں کےمتوقع نتائج سامنے آ چکے ہیں اور الیکٹورل ووٹوں کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ، پہلی بار جو بائیڈن سے آگے نکل گئے ہیں ،ریاست مونٹانا ووٹنگ کو دیکھتے ہوئے متوقع نتیجے کے تحت صدر ٹرمپ کے حصے میں گیا ہے۔ اس ریاست میں 1968 سے لے کر آج تک صرف ایک بار رپبلکنز کو شکست ہوئی جب یہاں 1992 میں بل کلنٹن نے کامیابی حاصل کی تھی۔ بی بی سی کے مطابق ٹرمپ کے 212 اور جوبائیڈن کے 209 الیکٹورل ہیں ،تھوڑی ہی دیر بعد بی بی سی نے خبر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن ایک بار پھر آگے نکل گئے ہیں۔ دوسری جانب امریکہ کی 51 ریاستوں میں سے 29 ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری ہے جبکہ 22 ریاستوں میں جوبائیڈن جیت رہا ،،فوکس نیوز کے مطابق جوبائیڈن نے اس وقت تک 238 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لئے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 213 ووٹ حاصل کر پائے ہیں۔