Home / اہم خبریں / ن لیگ میں دراڑ۔!! نواز شریف کے بیانیے کیخلاف ایک اور لیگی رہنما نے علم بغاوت بلند کر دیا

ن لیگ میں دراڑ۔!! نواز شریف کے بیانیے کیخلاف ایک اور لیگی رہنما نے علم بغاوت بلند کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب سے مسلم لیگ ن نے فوج مخالف بیانہ اپنایا ہے تب سے مسلم لیگ ن میں ایک واضح دراڑ نظر آ رہی ہے کئی مسلم لیگی اراکین نے اپنی قیادت کے خلاف بیانات داغ دئیے ہیں اب نواز شریف کے بیانیے کے خلاف ایک اور سینیئر لیگی رہنما نے علم بغاوت بلند کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نون لیگ کے پی کے صوبائی سینئر نائب صدر انتخاب چمکنی بھی پارٹی بیانئے کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگئے، انتخاب چمکنی نے 15مسلم لیگی رہنماؤں کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیدائشی مسلم لیگی ہیں، پارٹی میں رہ کر اپنی بات کرینگے، بیانیےمیں ترمیم ہوسکتی ہے۔ انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ پارٹی قیادت پاکستان کی سالمیت اوربقا کے خلاف بیانات نہ دے، اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارے نظریےکی بنیاد ہے، حالیہ بیانیہ پارٹی کے نظریہ کی نفی ہے، قیادت کا بیانیہ اداروں اور عوام کی شہادتوں کی تذلیل ہے، قیادت کےحالیہ بیانات کا فائدہ بھارت اٹھارہاہے، بے پناہ مسائل میں اداروں کو مضبوط بنانےکی ضرورت ہے۔ پشاور میں ہونے والی نیوز کانفرنس میں ن لیگ کے پی کےنائب صدر فضل اللہ داؤد زئی، نائب صدر ن لیگ کےپی مجیب خان، آرگنائزر عظمت خان، ضلعی صدر ن لیگ ذکااللہ ، ویمن ونگ کی نائب صدریاسمین بیگم اور ن لیگ ویمن ونگ کی سیکریٹری اطلاعات رابعہ سعید بھی موجود تھیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن صوبہ بلوچستان کے صدر عبدالقادر نے مسلم لیگ ن اور نوازشریف کی جانب سے اپنائے جانے والے بیانیے پر پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد القادر بلوچ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے پاک فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال ہوئی۔

Share

About admin

Check Also

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، بیٹے نے ٹیپ ریکارڈر میں کیسٹ ڈالی اور بٹن دبا دیا جس پر ایک مذہبی بیان شروع ہوگیا۔۔۔۔۔کچھ دیر بعد کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com