Breaking News
Home / اہم خبریں / قیمت میں ہزاروں روپے کا رد و بدل، سونے کے خریداروں کےلئے بڑی خبر آگئی

قیمت میں ہزاروں روپے کا رد و بدل، سونے کے خریداروں کےلئے بڑی خبر آگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ آج سونے کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھ گئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قدر میں آج 1000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی

قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قدر 857 روپے اضافے سے 98 ہزار 251 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 27 ڈالر اضافے سے 1918 ڈالر فی اونس ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 900جبکہ منگل کو 1100روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دوسری طرف لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین اسٹیشن کا پلر سڑک پر جا گرا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں چند روز قبل آپریشنل کیے جانے والی اورنج لائن میٹرو ٹرین کے شالیمار اسٹیشن پر تشویش ناک حادثہ پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میٹرو اسٹیشن کا پلر گرنے کی وجہ سے 2 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ شالیمار کے علاقے میں واقع اسٹیشن پر ٹرالر کے ٹکرانے کی وجہ سے 20 فٹ طویل اسٹیل کا پلر 2 گاڑیوں پر جا گرا۔ پلر گرنے کی وجہ سے گاڑیاں مکمل طور پر تباہ، تاہم مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے۔ مسافروں کو زخم آئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ گاڑی میں موجود مسافروں کو معمولی زخم آئے۔ جبکہ پلر 2 گاڑیوں کے علاوہ ٹرالر پر بھی گرا۔حادثے کے بعد شاہراہ سے پلر ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com