راولپنڈی (ویب ڈیسک) روس کی سپیشل فورسز ’کونٹیجنٹ‘ پاکستان پہنچ گئی ہیں جہاں وہ مشقوں میں حصہ لیں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق روس کی سپیشل فورسز کونٹیجنٹ کے دستے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ یہاں وہ دروزبا 5 مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے۔ یہ مشقیں 2 ہفتوں تک جاری رہیں گی۔ترجمان پاک فوج کا
کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد دونوں افواج کے کاؤنٹر ٹیرارزم کے تجربات کو آپس میں شیئر کرنا ہے۔ سکائی ڈائیونگ اور یرغمال افراد کو چھڑانے کے آپریشن ان مشقوں کا اہم حصہ ہوں گے۔خیال رہے کہ دوزبا کے نام سے پہلی مشترکہ جنگی مشقیں 2016 میں پاکستان میں ہوئی تھیں۔ 2018 میں پاکستان نے چوتھی مشقوں کی میزبانی کی تھی۔ دوسری اور چوتھی مشقیں 2017 اور 2019 میں روس میں ہوئی تھیں۔