Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز:وکٹیں گرانے والوں کی اپنی وکٹ گر گئی۔۔۔نامور سیاستدان نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز:وکٹیں گرانے والوں کی اپنی وکٹ گر گئی۔۔۔نامور سیاستدان نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی سیاست میں وکٹین گرنا معمول کی بات ہے پہلے تو تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی بہت زیادہ وکٹیں گرائی تھیں مگر اب تحریک انصاف کی اپنی وکٹ گر گئی ہے۔ سال 2018 کے انتخابات سے پارٹی میں اندرونی سیاسی تنازعات اور موجودہ صورتحال سے مایوس ہوکر مقامی بااثر سیاسی شخصیت  نے کپتان کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

سردار غلام عباس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اپنی راہیں الگ کرنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے گزشتہ انتخابات سے قبل ہی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بالکسر میں اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘آج سے اپوزیشن کا نعرہ میرا نعرہ ہے’۔سردار غلام عباس کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے بیانے کو قبول کرتے ہیں اور انہیں 2018 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے پر پچھتاوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں یہ مانتا ہوں کہ میں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر ناانصافی کی اور وہ میری حماقت تھی’۔واضح رہے کہ سردار غلام عباس کی پارٹی سے علیحدگی نے ان کے بھتیجے سردار آفتاب اکبر کو پریشان کردیا ہے جو کہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین ہیں۔ان کے علاوہ سردار غلام عباس کے چند قریبی ساتھی بھی اہم عہدوں پر فائز ہیں،

جن میں پی ٹی آئی کے چکوال میں سینئر نائب صدر چوہدری خورشید بیگ اور پارٹی جنرل سیکریٹری عامر بٹ شامل ہیں ہائر ایجوکیشن کے صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز بھی ان کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں۔سردارغلام عباس کا کہنا تھا کہ ‘یہ فیصلہ لینے سے پہلے میں نے سردار آفتاب اکبر اور راجہ یاسر کو آگاہ کردیا تھا اور میں توقع کرتا ہوں کہ وہ اس نئے سیاسی سفر میں میرے ساتھ شامل ہوں گے’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ میرے دوسرے تمام دوست میرے اس فیصلے کو قبول کریں گے جو میں نے ان ہی کے مفاد میں اور چکوال کے لوگوں کے فائدے کے لیے کیا ہے’۔

Share

About admin

Check Also

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، بیٹے نے ٹیپ ریکارڈر میں کیسٹ ڈالی اور بٹن دبا دیا جس پر ایک مذہبی بیان شروع ہوگیا۔۔۔۔۔کچھ دیر بعد کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com